اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں دھماکا بتارہا ہے ملک کس تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسلام آباد واقعے پر ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں پہلے ہی تیزی سے دہشت گردی پھیل رہی تھی، معیشت تباہ، امن عامہ برباد، یہ ملک کو اقتدار کی لالچ میں کس طرف لےجارہے ہیں۔
اسلام آباد میں خود کش بمبار کی موجودگی بتا رہی کے ملک کس تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے. خیبر پختون خواہ میں پہلے ہی تیزی سے دہشت گردی پھیل رہی تھی. معیشت تباہ. امن عامہ برباد. یہ ملک کو اقتدار اور طاقت کی لالچ میں کس طرف لے کر جا رہے ہیں؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 23, 2022
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے اسلام آباد واقعے پر ٹوئٹ میں کہا کہ پورے ملک میں استحکام کا صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، گورننس اور معیشت میں مکمل افراتفری کا عالم ہے۔
زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ دہشت گردی کا خطرہ ہمیں مزید کمزور بنا رہا ہے، جو کھیل 70 سال سے جاری ہے وہ پاکستان کو بدستور نقصان پہنچ رہا ہے۔
Extremely worrying times of great instability for the entire country.
There’s total chaos in governance & economy & the terrorism threat is making us more vulnerable each day. Same playbook has been used for 70 yrs.
Pakistan continues to suffer.— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) December 23, 2022
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اسلام آباد دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ بونگیاں مارنے سے فارغ ہوں تو امن امان کے معاملات بھی دیکھیں۔
اسلام آباد دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں، وزیرداخلہ بونگیاں مارنے سے فارغ ہوں تو امن امان کے معاملات بھی دیکھیں اسلام آباد کو کنٹینرز سے لیکر دھماکوں بوری بند لاشوں تک پہچانے والے امپورٹڈ حکمران کچھ شرم کریں رجیم چینج کے سہولتکار بے بس بنے ہوئے ہیں
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) December 23, 2022
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کو کنٹینرز سے لیکر دھماکوں بوری بند لاشوں تک پہچانے والے امپورٹڈ حکمران کچھ شرم کریں رجیم چینج کے سہولتکار بے بس بنے ہوئے ہیں۔