تازہ ترین

مذاکرات: کل اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی امید ہے آج معاملات آگے بڑھیں گے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی امید ہے آج معاملات آگے بڑھیں گے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا کہ حکمرانوں اور عوام کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا، عوام کو طاقت کا مرکز تسلیم کر کے انتخابات میں جانا مذاکرات کا بنیادی نقطہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی امید ہے آج معاملات آگے بڑھیں گے، ہم سب کو ایک دوسرے کا نقطہ نظر سمجھ کر ملک کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف سادہ ہے پی ٹی آئی نے اجتماعی استعفے دئے تاکہ عام انتخابات ہوں، جسٹس اطہر من اللہ نے اجتماعی استعفے کی تعریف ہی مسترد کردی۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ استعفے اجتماعی نہیں ہوں گے تو ہم نےکہا پھر استعفے واپس کر دیں، عدالت اجتماعی استعفےکی تعریف نہ بدلتی اور ملک انتخابات کی طرف جاتا تو موجودہ بحران پیدا نہ ہوتا۔

Comments

- Advertisement -