اشتہار

‘ اگر 100 یونٹ والے گھرانوں کو مفت بجلی نہ ملی تو پنجاب بھر میں احتجاج کرینگے ‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض چوہان نے کہا ہے کہ اگر 100 یونٹ والے گھرانوں کو مفت بجلی نہ ملی تو پنجاب بھر میں احتجاج کرینگے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حمزہ شہباز کی قیادت میں پری پول ریگنگ ہو رہی ہے جب کہ حمزہ نے سپریم کورٹ میں دھاندلی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، یہ 17جولائی الیکشن جیتنے کےلئے چھوٹی چھوٹی حرکتیں کر رہے ہیں، 4 حلقوں میں 4 ارب روپے سے زائد کا فنڈز دیا گیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز نے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق اور دھوکا کیا ہے اور عوام کو سہانے خواب دکھائے کہ 100 یونٹ والے گھرانوں کو بجلی مفت ملے گی، اگر 100 یونٹ فری دیں گے تو حمزہ کے اقدام کی حوصلہ افزائی کریں گے لیکن اگر 100 یونٹ والے گھرانوں کو مفت بجلی نہ ملی تو پنجاب بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مفت بجلی والا معاملہ وفاق کا معاملہ ہے اور یہ ان کے دائرہ اختیار میں آتا ہی نہیں ہے، چیری بلاسم گھر بھی آئی ایم ایف کی مرضی کے بغیر نہیں جاتا تو کیا آئی ایم ایف ایک صوبے کو 100 یونٹ مفت بجلی دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ضمنی الیکشن سے قبل حمزہ شہباز کا بجلی پر ریلیف دینے کا اعلان

فیاض چوہان نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم غلام اور بھکاری ہو جو امریکا کے سامنے بیٹھے ہو اور خزانے کی دھجیاں اڑا رہے ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں