تازہ ترین

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

’ہمارے ڈی نوٹیفائی تمام اراکین پارلیمنٹ میں موجود، اسپیکر کالے چور کی طرح فرار ہوگئے‘

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہمارے ڈی نوٹیفائی تمام اراکین پارلیمنٹ میں موجود ہیں، لیکن اسپیکر کالے چور کی طرح فرار ہوگئے۔

شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف سے ملاقات کیلئے پارلیمنٹ پہنچ گئے تاہم اسپیکر قومی اسمبلی  اپنے چیمبر میں موجود نہیں ہیں۔

 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردّ عمل کا اظہار کیا، سابق قومی اسمبلی کے اسپیکر  اسد قیصر نے کہا کہ اسپیکر اور حکومت کا رویہ انتہائی قابل مذمت ہے، اسپیکر سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا ان 35 لوگوں کا استعفٰی منظور کرنے سے پہلے الگ الگ پوچھا تھا؟۔

رہنما فقاد چوہدری نے کہا کہ ڈمپ اسپیکر سے پوچھتا ہوں وہ 18 لوگ کہاں ہیں جو آپ سے رابطے میں تھے، اس وقت ہم مجبور لاچارپارلیمنٹ کے سامنے کھڑے ہیں، قومی اسمبلی میں جو اسپیکر بیٹھے ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں جو اس وقت حکومت بیٹھی ہے وہ صرف 36 فیصد پاکستان کی ہے، موجودہ حکومت کی وجہ سے پاکستان سیاسی، معاشی بحران کاشکار ہے۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کےبارےمیں خدشہ ہےڈیفالٹ کی طرف بڑھ رہےہیں، انہیں پاکستان کےکرائسزکی کوئی پرواہ نہیں، اس حکومت کو گھر بھیجنا پاکستان اور اداروں کے مفاد میں ہے، بندکمروں کےفیصلوں سےپاکستان بڑے بحران کا سامنا کررہا ہے۔

فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سارے ایم این ایز اور پوری لیڈر شپ یہاں موجود ہے، لیکن اسپیکر ہمیشہ کی طرح کالے چورکی طرح فرار ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ ہمارے جو ایم این ایز ڈی نوٹیفائی نہیں تھے وہ سب یہاں موجود ہیں ہم یہاں آئے توپورےکا پورا عملہ غائب ہے، ہم استعفیٰ دیناچاہتے ہیں یہ خوفزدہ ہو کر چھپ کربھاگ گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -