بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

توہین پارلیمان بل کی فوری منظوری کی مخالفت کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی میں توہین پارلیمان بل پیش کیا گیا ہے تاہم پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی محسن لغاری نے اس بل کی فوری منظوری کی مخالفت کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 قائمہ کمیٹی استحقاق کے چیئرمین قاسم نون نے پیش کر دیا ہے۔ بل پیش کرتے ہوئے ایم این اے قاسم نون نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں آج پارلیمان کا اہم دن ہے، جتنی بے توقیری اس پارلیمان کی ہوئی اسکی مثال نہیں ملتی، کہاں ہے پارلیمنٹ کی سپرمیسی۔

بل پیش کیے جانے کے بعد ابھی اراکین کا اظہار خیال جاری ہے۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین کی جانب سے بل کی حمایت میں تقاریر کی گئی ہیں۔

دوسری جانب بل پیش کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محسن لغاری نے ایوان سے توہین پارلیمان بل کی فوری منظوری کی مخالفت کردی ہے۔

محسن لغاری نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان نے ہی رولز بنا رکھے ہیں کہ کیسے کوئی بل منظور ہوگا، رولز کے مطابق جو بل ایوان میں آئے گا تو اسے قائمہ کمیٹی میں بھیجا جائے گا اور جو بھی بل آئے گا اس کی کاپیاں ارکان میں تقسیم کی جائیں گی۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ابھی تک بل کی کاپیاں ہی اراکین میں تقسیم نہیں کی گئی ہیں تو اسے کیسے منظور کرلیا جائے، لہذا اس بل کو فوری طور پر ایوان سے منظور نہ کیا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں