اشتہار

ن لیگ کو ووٹ دینے کیلیے لالچ، دھمکیاں دی جارہی ہیں، پی ٹی آئی ایم پی اے

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد سے منتخب ایم پی اے عمر فاروق نے کہا ہے کہ ہمیں پیسوں کی آفر اور دھمکیاں دے کر ن لیگ کو ٹکٹ دینے کا کہا جا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے فیصل آباد سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی عمر فاروق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں ن لیگ کے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کیلیے دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

عمر فاروق نے کہا ہے کہ وہ 2018 میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔ انہیں کل سے مختلف ذرائع سے بار بار فون کالز آرہی ہیں جس میں پیسوں خی آفر دے کر انہیں ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے کا کہا جارہا ہے۔

- Advertisement -

 

پی ٹی آئی ایم پی اے نے کہا کہ میں اپنے لیڈر عمران خان کیساتھ ہوں اور 22 جولائی کو پرویزالٰہی کو ووٹ دونگا۔ اس دن ہم ثابت کردیں گے کہ پنجاب عمران خان کا ہے۔

عمر فاروق نے اپنا ویڈیو پیغام بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کی موجودہ صورتحال میں بیرونی طاقتوں کے حکم پر مجھے واٹس ایپ پر پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔ بیرونی نمبروں اور تنظیم کی جانب سے پیغامات موصول ہورہے ہیں میری فیملی کے حوالے سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ پنجاب میں شیطانی کھیل شروع ہوگیا ہے اور ایم پی ایز کو 40/40 کروڑ روپے دیکر خریدا جارہا ہے۔

پریس کانفرنس میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک ایم پی اے مسعود مجید کو زرداری نے 40 کروڑ روپے دے کر ترکی پہنچا دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں