تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پی ٹی آئی نے غیر قانونی اقدامات کرنیوالے افسران کی فہرستیں بنانا شروع کردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں غیر قانونی اقدامات کرنیوالے افسران کی فہرستیں بنانا شروع کردی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف اور ق لیگ پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہیں، اس صورتحال میں پی ٹی آئی نے غیر قانونی اقدامات کرنیوالے افسران کی فہرستیں بناناشروع کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں حمزہ شہباز کی ایما پر غیر قانونی اقدامات کرنے والوں میں آئی جی پنجاب راؤ سردار، سی سی پی او لاہور سمیت متعدد افسران شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 جولائی تک احکامات ماننے والے افسران غیر قانونی کاموں کے مرتکب ہونگے، ان افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے چوہدری پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو اسمبلی بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -