اشتہار

پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایسے ایسے لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے، جو کبھی بڑے انقلابی تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 9مئی کا افسوسناک اورسیاہ دن تھا، 9مئی سرکاری املاک، فوجی تنصیبات کوجلایا گیا، جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ 9مئی واقعات میں جوبھی ملوث ہیں ان کو قرار واقعی سزادی جائے، ہم نے اس قسم کی سیاست پاکستان میں نہیں دیکھی۔

- Advertisement -

وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی ممبران نے بھی 9 مئی کے شرپسندانہ واقعات کی مذمت کی، پیپلزپارٹی نے موجودہ صورتحال پر مرکزی کمیٹی کا اجلاس طلب کیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ خواتین اور بچوں کو ڈھال بنایا، آصف زرداری نے کہا عمران خان نہ سیاستدان ہیں نہ پی ٹی آئی کوئی پارٹی۔

فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کےایسے لوگوں نے رابطے کیے جن کے نام سن کر لگےگا بڑےانقلابی تھے لیکن پیپلز پارٹی نےکہہ دیا ہےابھی کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ جو لوگ نومئی کے واقعات میں ملوث ہیں اُن کیلئے ہماری پارٹی میں سرخ دائرہ ہے، پی پی آج بھی مذاکرات پریقین رکھتی ہے لیکن پی ٹی آئی سنجیدہ ہوتی تو نومئی کا واقعہ نہیں ہوتا۔

9 مئی کے واقعات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلے سے منصوبہ بندی کی ہوئی تھی یہ کام کرنا ہے، 9مئی کو جو ہوا جس نے کیا ان کو قرار واقعی سزا ہونی چاہیے، سیاست میں احتجاج سمیت سارےآپشن ہوتے ہیں مگر ایسی سیاست پہلے نہیں ہوئی۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عمران خان نے پہلے لوگوں کو اکسایا بعد میں کہا ہم اس میں ملوث نہیں، پہلے نہ ملوث ہونے کا کہا گیا پھر غائبانہ نمازِجنازہ ادا کرائی گئی۔

عمران خان کی نیب میں پیش نہ ہونے پر وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کل بھی عمران خان نیب میں پیش نہیں ہوئے پھر شام کو ڈرامہ رچایہ کیا گیا، اگر آپ عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے تو گرفتار تو ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں