اشتہار

پی ٹی آئی چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے آج مختلف شہریوں میں ریلیاں نکالے گی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کیلئے آج مختلف شہریوں میں ریلیاں نکالے گی، لاہور سے ریلی کی قیادت عمران خان خود کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سےاظہاریکجہتی کیلئے آج مختلف شہریوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی ، لاہور میں ریلی زمان پارک سے شروع ہو کر لکشمی چوک پراہتمام پذیر ہوگی۔

لاہور سے ریلی کی قیادت عمران خان خودکریں گے،ریلی دوپہر3بجےشروع ہوگی اور زمان پارک ،گاڑھی شاہو ،ریلوےاسٹیشن ،نشتر روڈ،میکلوڈر روڈ سے گزرے گی۔

- Advertisement -

عمران خان گاڑی میں بیٹھ کر لکشمی چوک میں ریلی کے اختتام پر خطاب کریں گے۔

دوسری جانب عمران خان کی کال پر عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے کئے راولپنڈی میں تیاریاں جاری ہیں،شیخ رشید،راشدشفیق کےہمراہ لال حویلی سےکمیٹی چوک تک ریلی کی قیادت کریں گے۔

غلام سرورخان ،واثق قیوم عباسی کے ہمراہ پی ٹی آئی آفس سے ریلی جبکہ پی پی10کےامیدوارجمیل صابر، راجہ وحید قاسم ریلی کی قیادت کریں گے۔

راجہ راشدحفیظ اور راجہ ماجد حسین دھنیال ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ فیاض الحسن پی پی11کےامیدوارعارف عباسی اپنےحلقوں سےریلی کی قیادت کریں گے۔

اس کے علاوہ حاجی امجد، سردار سلیم خان اور راجہ طارق اپنے اپنے حلقوں سے ریلی کی قیادت کریں گے۔

راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر ریلی کی مشروط اجازت دے دی ، کمیٹی چوک کے مقام سےریلی نکالی جائےگی۔

اس سے قبل تحریک انصاف کو زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کی اجازت مل گئی تھی ، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدرنےتحریک انصاف ریلی کی اجازت کانوٹیفکیشن جاری کیا۔

اجازت نامے میں کہا گیا کہ ریلی کی اجازت دن 2 بجےسےشام ساڑھے 7بجےتک ہو گی، ریلی انتظامیہ پولیس سے تعاون کرے گی تو سیکیورٹی کی ذمہ دارہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں