تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

الیکشن کی تاریخ کیلیے صدر آئینی کردار ادا کریں، پی ٹی آئی کی اپیل

پاکستان تحریک انصاف نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے لیے اپنا آئینی کردار ادا کرنے کی اپیل کر دی۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے کراچی میں علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی کا آج تک کا کردار آئینی رہا ہے، ان سے درخواست ہے کہ ملک کو آئینی بحران سے نکالیں اور اپنا آئینی کردار ادا کریں، پاکستان کے آئین، جمہوریت اور سالمیت کا دفاع کیا جائے، قوم صدر پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو 6 روز گزر چکے ہیں لیکن الیکشن کمیشن پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہا، یہ عمران خان کے خوف سے الیکشن اور عوام سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر الیکشن کی تاریخ دے سکتا ہے اور الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، یہ جتنی مرضی کوشش کرلیں انہیں گھسیٹ کر الیکشن تک لے کر جائیں گے۔

’آج پاکستان شدید آئینی بحران سے گزر رہا ہے۔ کھلم کھلا آئین کے ساتھ بغاوت کی جا رہی ہے۔ گورنر آئینی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں نہ الیکشن کمیشن۔ عدالتی حکم کے مطابق 90 دن کے اندر الیکشن کی تارخ دی جائے۔ ماہرین بھی کہہ رہے ہیں 90 دن سے زیادہ آگے نہیں جا سکتے۔‘

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عمران خان کے خوف سے الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے، ان کو عوام نے ووٹ نہیں دیے بلکہ رجیم چینج کے ذریعے اقتدار میں آئے، یہ آئین توڑنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو حق حاصل ہے وہ الیکشن کروانے کی تاریخ دے سکتے ہیں،انہوں نے آئینی کردار بہترین طریقے سے نبھایا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں عدم پیشی پر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے پر کبھی مسئلہ نہیں ہوا، وہ تو سیشن عدالتوں میں بھی پیش ہوئے یہ تو پھر بھی ہائی کورٹ ہے، قاتلانہ حملے کے بعد عمران خان کو اس وقت میڈیکل ایشوز ہیں۔

Comments

- Advertisement -