تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

اگر مینڈیٹ واپس نہ دیا گیا تو معاملات بے قابو ہو جائیں گے، پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ خوف کی دیواریں توڑتے ہوئے آٹھ فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کو بھرپور مینڈیٹ دیا، اگر مینڈیٹ واپس نہ دیاگیاتوپھرمعاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے محافظوں کی حیثیت سے ہم آج یہاں کھڑے ہوئےہیں، بہت بڑا جرم ہوا ہے جس نے ملک کی بنیادیں ہلا دی ہیں، ہمارا فرض ہے کہ جو زخم ہے اس کو کس طرح ٹھیک کیا جائے۔

پی ٹی آئی سینیٹر کا بلند اور صاف مینڈیٹ کا فیصلہ دینے پر قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قوم نے یہ فیصلہ امید اور جمہوریت کے حق میں دیا ہے، کوئی مانے یا نہ مانے عوام نے واضح طور پر پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ووٹ کےذریعے انقلاب لیکر آئے ہیں، پری پول ریگنگ ہورہی تھی سب کو پتہ ہے ،ایک جماعت کو ٹارگٹ کیا گیا، لوگوں کو خوفزدہ کیا گیا کہ شائد ووٹ ڈالنے نہیں آئیں گے، بانی پی ٹی آئی کو گرفتارکیاگیا ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ الیکشن کی تاریخ کےاعلان سے لیکر اب تک پی ٹی آئی کو ایک بھی جلسہ نہیں کرنےدیاگیا، پی ٹی آئی نمائندوں کو گرفتارکیاگیا گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

سینیٹر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا زخم الیکشن سے کچھ دن پہلے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان لیکر دیا گیا، لوگوں کو کنفیوژ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان لےلیاگیا، اصل میں عوام سے ان کا بنیادی حق چھینا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں کے حوالے سے علی ظفر نے بتایا کہ الیکشن سے ہفتہ پہلے ایک اورکوشش کی گئی، الیکشن سے قبل 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو سزا دے دی گئی، مقصدتھاکہ بانی پی ٹی آئی نااہل ہوجائیں تاکہ ووٹ نہ پڑیں، یہ کیسز ہائی کورٹ کے ذریعے ختم نہ ہوئے تو ہر سیاستدان کیلئےنقصان دہ ہوگا، جو آج ان کیسز کی سزا کو سپورٹ کر رہے ہیں کل انہیں بھی مل سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے وقت آرٹیکل 10اے لیکر آئے تھے، آرٹیکل10 اے کہتا ہے کرمنل کیس پراپر ٹرائل کے تحت سنا جائے گا، اس کے مطابق آپ کو اپنے دفاع میں ثبوت پیش کرنےکی اجازت ہوتی ہے۔

انھوں نے بتایا بانی پی ٹی آئی کے وکلاکوجیلوں میں بندکردیاگیا، انکی جگہ زبردستی سرکاری وکیل دےدیےگئے، بانی پی ٹی آئی کو جو وکیل دیئےگئےوہ پراسیکیوشن ٹیم میں سےتھے، ان وکلا کو جرح اورشہادت پیش کرنےنہیں دی گئی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو جیل سے ٹرائل میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی۔

انتخابات کے حوالے سے علی ظفر نے کہا کہ خوف کی دیواریں توڑتےہوئے 8 فروری کوعوام نےبھرپورمینڈیٹ دیا، پری پول دھاندلی جب ناکام ہوئی تو رات کے اندھیرے میں دھاندلی کی گئی ، ووٹ تبدیل کرکے ہارنے والے امیدوار کو جتوا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا انار کی ہوئی ہے، مجھے ڈر لگتا ہے خوف ہے تو یہ چیز کسی کے کنٹرول میں نہیں رہے گا، اگرمینڈیٹ واپس نہ دیا گیا تو پھر معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے، جب کسی کا مینڈیٹ ہی نہیں رہے گا تو بننے والی حکومت ناکام رہے گی۔

Comments

- Advertisement -