اشتہار

استعفوں کی تصدیق کیلیے ایوان آ سکتے ہیں، پی ٹی آئی کا اسپیکر کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کیلئے اسپیکر کو خط لکھ دیا۔

خط کے مطابق 11 اپریل 2022 کو 123 ایم این ایز نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کوتحریری استعفےدیے ارکان قومی اسمبلی نے آئین اوراسمبلی قواعد کے مطابق استعفے پیش کئےتھے یہ استعفے اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے 13 اپریل2022 کو قبول کئے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری قومی اسمبلی جناب طاہر حسین نے اس دن ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا موجودہ حکومت کی جانب سے سابق ڈپٹی اسپیکر کے واضح حکم پر عمل نہیں کیا گیا، 28جولائی کوغیر قانونی طریقے سے صرف 11 اراکین کے استعفے منظور کئےگئے آپ نے بطوراسپیکر صرف11ارکان کے استعفوں پر ضروری نوٹیفکیشن جاری کیا۔

- Advertisement -

خط کے مطابق یہ ابھی واضح نہیں آپ کا دفتر کس قانونی بنیادپر کچھ ممبران کو منتخب کر سکتا ہے آپ نے عہدے کو موجودہ حکومت کوسیاسی فائدہ پہنچانےکیلئےاستعمال کیا ہے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی برتری بہت واضح ہوئی جس کے تحت پارٹی نے ضمنی انتخابات کی 75 فیصد نشستیں حاصل کیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک بار پھر باضابطہ طور پر آپ سے مطالبہ کرتے ہیں ہماری پارٹی کےاراکین قومی اسمبلی کے باقی استعفے بغیر تاخیر قبول کرلیں قومی اسمبلی کے ممبران استعفوں کی دوبارہ تصدیق کیلئے ایوان میں آسکتے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس معاملے میں مزید تاخیر نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں