اشتہار

پنجاب ضمنی الیکشن، عدالت کا پی پی 7 کے نتائج سے متعلق اہم حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے آر او کو پنجاب ضمنی الیکشن کے حلقہ پی پی 7 کہوٹہ کلر سیداں کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے آر او کو پنجاب ضمنی الیکشن کے پی پی 7 کہوٹہ کلر سیداں کے نتائج جاری کرنے سے روکتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کی دائر پٹیشن نمٹا دی ہے اور درخواست گزار کو کل صبح الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 کہوٹہ کلر سیداں کے آر او نے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کی استدعا کو مسترد کردیا تھا۔

- Advertisement -

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پی پی 7 میں نتائج کے وقت تمام پولنگ ایجنٹس موجود تھے، نتائج میں تاخیر کی وجہ آر ٹی ایس سسٹم بریک ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی 7 راولپنڈی : پی ٹی آئی امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

یاد رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مذکورہ حلقے کے رات گئے تاخیر سے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ن لیگ کے امیدوار کو راجا صغیر کامیاب قرار پائے تھے اور ان کی اپنے حریف پی ٹی آئی امیدوار سے صرف 49 ووٹوں کی برتری تھی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں