تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

پنجاب میں الیکشن : لیگی اراکین اسمبلی نے اعلیٰ قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا

لاہور : پنجاب میں ہونے والے الیکشن پر لیگی اراکین اسمبلی نے اعلیٰ قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا اور کہا مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہونے والے الیکشن پر لیگی اراکین اسمبلی نے اعلیٰ قیاد ت سے رابطہ کیا، سابق لیگی ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرزنے اعلیٰ قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ 14مئی کو انتخابات کیلئے پارٹی نے واضح حکمت عملی سے آگاہ نہیں کیا، پارٹی کی ہدایت کے مطابق الیکشن کے لیے کاغذات جمع کرادیئے گئے ہیں تاہم الیکشن یامہم شروع کرنے کے بارے میں کوئی ہدایت جاری نہیں۔

ذرائع لیگی ارکان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی صورت میں مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

لیگی ارکان نے کہا کہ تحریک انصاف گزشتہ 10ماہ سے الیکشن مہم کر رہی ہے اور مسلم لیگ ن کی طرف سے پنجاب میں کوئی سیاسی سرگرمیاں نہیں ہورہیں۔

ذرائع لیگی ارکان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل عوام کو مہنگائی،پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دینا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سابق ایم پی ایز،ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی قیادت سے اجلاس بلا کر تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کردیا۔

Comments

- Advertisement -