تازہ ترین

پاکستان میں انسانی اسمگلرز کیخلاف بڑا ایکشن : یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلروں کیخلاف بڑا ایکشن کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم و انسانی اسمگلر کو وہاڑی سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلروں کیخلاف گھیرا تنگ ہوگیا کردیا گیا ، پنجاب پولیس نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم وانسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ اور یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا، ممتاز آرائیں سے واقعہ کے دوسرے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے لاہور نے لنک آفس یونان کی معلومات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عابدحسین کوگرفتار کرلیا، ملزم عابد نے نوجوان کو یونان بھجوانے کیلئے پینتیس لاکھ روپے لیے تھے۔

ملزم کا بیٹا طلحہ شاہزیب پہلے سے گرفتارہے، ملزم کاتعلق شیخوپورہ سے ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -