تازہ ترین

پنجاب میں پولیس اہلکاروں کی خود پتنگ اڑانے کی ویڈیو سامنے آگئی

پنجاب میں قانون کے محافظ ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے، قاتل ڈور سے عوام کے محافظ پولیس اہلکاروں کی خود پتنگ اڑانے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

پنجاب میں کمیکل ڈور گردن پر پھرنے سے شہریوں کی اموات کے بعد پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے لیکن دوسری ہی جانب پولیس اہلکاروں کی خود پتنگ اڑانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کی خود پتنگ اڑانے کی ویڈیو سامنے آگئی، پنجاب پولیس کی وردی پہنے اہلکاروں کو پتنگ اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے شناخت کی کوشش کررہے ہیں، یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پتنگ کی دوڑ گلے پر پھرنے سے 22 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب بھر پتنگ بازی کیخلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -