جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

پیوٹن نے گزشتہ امریکی انتخابات سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پچھلے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا۔

روئٹرز کے مطابق منگل کو روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ امریکی انتخابات میں پوسٹل ووٹنگ کے ذریعے دھاندلی کی گئی تھی۔

روسی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں بیلٹ پیپرز 10 ڈالرز کے عوض خریدے گئے، انھوں نے کہا ’’پچھلے امریکی انتخابات میں پوسٹل ووٹنگ کے ذریعے جعل سازی کی گئی، انھوں نے دس ڈالر میں بیلٹ خریدے، انھیں بھرا، اور مبصرین کی نگرانی کے بغیر میل باکس میں ڈال دیے، اور بس۔‘‘

روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں پیوٹن کے مخالفین کے حوالے سے خود روسی انتخابات پر بھی سوال اٹھایا ہے، لکھا کہ پیوٹن کے مخالفین کا کہنا ہے کہ روس میں مارچ میں ہونے والے انتخابات کوئی حقیقی انتخابات نہیں ہیں، کیوں کہ صدر پیوٹن کا کوئی حریف میدان میں نہیں ہے، اور اہم حریف الیکسی ناوالنی 30 سال سے زیادہ جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں، جب کہ ناوالنی کے مطابق ان پر لگے الزامات جھوٹے ہیں۔

یوکرین کی جنگ انتہائی مشکل ہوچکی ہے، نیٹو سربراہ کا اعتراف

مخالفین کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے استعمال سے حکام آسانی کے ساتھ صدر پیوٹن کے حق میں ووٹ میں ہیرا پھیری کر سکتے ہیں، اور اس کی چھان بین بھی نہیں کی جا سکے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں