اشتہار

فٹبال ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد، قطر کو ایک اور عالمی کپ کی میزبانی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

فٹبال کو ورلڈ کپ 2022 کے شاندار انعقاد کے بعد قطر کو ایک اور عالمی کپ کی میزبانی مل گئی 2027 میں مینز باسکٹ بال کا ورلڈ کپ منعقد ہوگا۔

گزشتہ سال نومبر، دسمبر میں فٹبال ورلڈ کپ کے شاندار انعقاد اور قابل ستائش میزبانی کا پھل قطر کو مل گیا اور اب وہ ایک اور کھیل کے عالمی کپ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ 2027 میں دارالحکومت دوحا مینز باسکٹ بال ورلڈ کپ کا میزبان ہوگا۔

اس عالمی کپ میں دنیا کے 32 ممالک کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی جبکہ میزبان کی حیثیت سے قطر کی ٹیم بھی ایونٹ کا حصہ ہوگی۔

- Advertisement -

قطر مینز باسکٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا تیسرا ایشیائی ملک ہوگا۔ اس سے قبل چین نے 2019 جبکہ رواں سال ہونے والے عالمی کپ کی میزبانی فلپائن اور جاپان مشترکہ طور پر کریں گے۔

انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران قطر کی طرف سے کیے گئے زبردست انتظامات کے بعد باسکٹ بال کا عالمی ایونٹ دوحا کروانے کا اعلان کیا۔

 

واضح رہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھی بہترین انتظامات اور شاندار انعقاد پر قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کو رواں صدی کا سب سے کامیاب عالمی ایونٹ قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں