اشتہار

عمر اکمل اور بلال آصف نے سینٹرل پنجاب کو قائد اعظم ٹرافی کا چیمپئن بنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے قائد اعظم ٹرافی کا فائنل سینٹرل پنجاب نے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

فائنل میچ میں عمر اکمل کو ڈبل سنچری اور بلال آصف کو 8 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

فائنل میچ کے چوتھے روز ناردرن نے سینٹرل پنجاب کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے لیے خوب مزاحمت کی لیکن وہ برتری ختم کرنے میں ناکام رہے۔

حیدر علی کی سنچریاں بھی ناردرن کو شکست سے نہ بچاسکی، روحیل اور علی سرفراز کی نصف سنچریاں بھی رائیگاں گئیں۔

روحیل اور علی سرفراز کے آؤٹ ہوتے ہی ناردرن کی ٹیم کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں۔

واضح رہے کہ ناردرن کی ٹیم پہلی اننگز میں 254 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے جواب میں سینٹرل پنجاب نے 675 رنز بنا کر 421 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔

دوسری اننگز میں ناردرن کی ٹیم 405 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، عمر اکمل 218 رنز اور اظہر علی 119 رنز بنا کر نمایاں رہے، بلال آصف نے 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں