اشتہار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ نے اسلام آباد کی جانب سے دیا جانے والا 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جیسن رائے نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

شین واٹسن آج پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، احمد شہزاد شاداب خان کو 2 چھکے لگانے کے بعد اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، کپتان سرفراز احمد نے 20 گیندوں پر 33 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

- Advertisement -

اعظم خان 10 رنز بنا کر احمد صفی عبداللہ کا نشانہ بنے، محمد نواز نے 25 اور بین کٹنگ نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے احمد صفی اللہ اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، کپتان شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل  اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے اور سرفراز الیون کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا، کولن انگرام نے ناقابل شکست شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا ابتدائی دو وکٹیں 36 رنز پر گرنے کے بعد کولن منرو اور شاداب خان کے درمیان شراکت داری قائم ہوئی، منرو 31 اور کپتان شاداب خان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کولن انگرام نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لوک رانکی 11 اور ڈیوڈ ملان 10 رنز بناسکے، آصف علی صرف 15 رنز بنا کر ٹائمل ملز کا نشانہ بنے۔

کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد حسنین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حسنین اور بین کٹنگ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں رومن رئیس کی واپسی ہوئی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے تاہم حریف ٹیم کو بڑا اسکور دینے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد کے کہنا تھا کوشش ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جلد آؤٹ کریں ، سرفراز کا کہنا تھا کہ  ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

فائنل الیون

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں