اشتہار

شیخ رشید کی گرفتاری کیلیے لال حویلی پر چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ کمانڈوز نے لال حویلی پر چھاپہ مارا اور مختلف حصوں کی تلاشی لی۔

پولیس اہلکار شیخ رشید اور شیخ راشد سے متعلق ملازمین سے پوچھتے رہے۔ پولیس اہلکار صرافہ بازار میں شیخ رشید کے آبائی گھر میں بھی داخل ہوئے۔

چھاپے پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لال حویلی پہنچے ہیں یہ مجھے اور شیخ راشد شفیق کو گرفتار کرنے آئے ہیں۔

- Advertisement -

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ ہم امن کی سیاست کرتےہیں یہ لوگ حالات خراب کرنے پر تلے ہیں ہم نےکبھی نفرت کی سیاست نہیں کی، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں عمران خان کا ساتھ دینا میرا جرم ہےتویہ جرم میں کرتا رہوں گا۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ فیاض الحسن چوہان کو لیاقت باغ مرکزی گیٹ سے پریس کلب جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں