اشتہار

خودکشی کرنے والے کو خاتون اہلکار نے بچا لیا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : خاتون کانسٹیبل نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکشی کے لیے آنے والے شخص کو مرنے سے بچالیا۔

ٹرین کے آگے آکر پٹری پر لیٹے ہوئے خودکشی کرنے والے شخص کو چند لمحات قبل خاتون کانسٹیبل نے فوری طور وہاں سے کھینچ کر اٹھالیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین خاتون اہلکار کی ہمت اور فرض شناسی کی داد تو دے رہے ہیں ساتھ ہی اس شخص کے اقدام خودکشی پر بھی افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

- Advertisement -

یہ واقعہ بھارت کے شہر پوروا میڈینی پور ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جس کا سارا منظر سیکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہوگیا اس فوٹیج کو آر پی ایف انڈیا کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پلیٹ فام پر کھڑا ٹرین کا انتظار کررہا ہے جب اس نے دیکھا کہ ایک ٹرین کچھ ہی دیر میں وہاں پہنچنے والی ہے تو وہ شخص پانی زندگی کا خاتمہ کرنے کی غرض سے پٹری پر جاکر لیٹ گیا۔

ڈیوٹی پر موجود لیڈی کانسٹیبل اسے دیکھتے ہی فوری طور نیچے اتری اور پٹری پر لیٹے ہوئے شخص کو وہاں سے ہٹایا اور چند ہی سیکنڈ بعد ایک تیز رفتار ٹرین وہاں سے گزری۔

پولیس کی بہادر اہلکار کے دلیرانہ عمل کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا اور خود کشی کرنے والے شخص کیلئے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں