جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

خیبر پختونخوا میں بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے صوبہ خیبر پختونخوا میں آج رات سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کر دیا جو بدھ کی رات تک جاری رہ سکتا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کر دیا جس میں ہدایات کی گئیں کہ تیز بارشوں کے باعث بالائی علاقی میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ صوبے کے بعض اضلاع دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں طغیانی کا خدشہ ہے، برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے اور سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں