اشتہار

الیکشن کمیشن نے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ووٹوں میں مزید اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ریٹرننگ افسر کی جانب سے حتمی نتائج آج صبح الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئے، پی پی 7 راولپنڈی کے نتائج میں معمولی تبدیلی ہو گئی ہے، ن لیگی امیدوار کے ووٹوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فارم 49 صبح سویرے الیکشن کمیشن بھجوایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی امیدوار راجہ صغیر کے ووٹوں میں اضافہ مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آیا ہے، جانچ پڑتال کے لیے امیدواروں کو باقاعدہ نوٹس کیا گیا، اور نوٹس ان کی رہائش گاہوں پر چسپاں کیے گئے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کے لیے تھیلے کھولے گئے تھے، اور ریٹرننگ افسر نے امیدواروں اور ان کے نمائندوں کی موجودگی میں جانچ پڑتال کی۔

راجہ صغیر کے ووٹ 68 ہزار 918 تک پہنچ گئے ہیں، اس سے قبل راجہ صغیر کے 68 ہزار 906 ووٹ تھے، ن لیگی امیدوار کے حق میں 12 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔

دوسری طرف پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کے 68 ہزار 857 ووٹ تھے، اور ان کے ووٹ میں 6 کا اضافہ ہوا، جس سے ان کے مجموعی ووٹ 68 ہزار 863 ہو گئے ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان 14 ہزار 776 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جماعت اسلامی صرف ایک ہزار 666 ووٹ لے سکی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں