روجھان: پنجاب کے جنوبی علاقوں راجن پور سے آنے والے سیلابی ریلوں نے روجھان میں پھر تباہی مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے جنوبی علاقوں راجن پور سے آنے والے سیلابی ریلوں نے روجھان میں پھر تباہی مچا دی متاثرہ علاقوں سے سیلاب متاثرین نے نقل مکانی شروع کردی۔
دوسری جانب سیلاب متاثرین نے سیم نالہ مشرف ڈرین مکمل نہ کرنے پر سراپا احتجاج ہے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ 2022 کی تباہ کاریوں سے سنبھلے نہ تھے کہ سیلاب نے پھر گھیر لیا، سیلابی ریلوں سے بچاؤ کے لیے مستقل حل کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں پنجاب کے جنوبی علاقوں راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
Comments
- Advertisement -