تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

رمیز راجا نے شعیب اختر کو انوکھا خطاب دے ڈالا

سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر جو ان دنوں اپنے متنازع بیانات پر تنقید کی زد میں ہیں اب رمیز راجا نے بھی انہیں نیا اور انوکھا خطاب دے دیا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں رمیز راجا نے کہا کہ شعیب اختر کو سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کے بارے میں غیرضروری بیانات سے اجتناب برتنا چاہیے۔ وہ ایک ’’خیالی سپر اسٹار‘‘ ہیں۔ ان کا کامران اکمل کے ساتھ بھی مسئلہ رہا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ ہر کوئی برانڈ بن جائے لیکن پہلے انسان بننا سب سے اہم ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ ہمارے سابق کرکٹرز ایسے بے معنی بیانات سے پاکستان کرکٹ کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔ میں نے کبھی یہ چیز بھارت میں نہیں دیکھی۔ انہوں نے خود ہی سوال کر ڈالا کہ کبھی آپ نے دیکھا کہ سنیل گاوسکر نے راہول ڈریوڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو؟ ایسا صرف یہیں ہوتا ہے جہاں پر سابق پلیئرز دوسروں کو اپنا کام پروفیشنل انداز میں نہیں کرنے دیتے۔

جب سابق چیئرمین پی سی بی سے شعیب اختر کی بورڈ کا چیئرمین بننے کے خواہش پر استفسار کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ پہلے انھیں گریجویشن مکمل کرنا چاہیے۔ بورڈ کا سربراہ بننے کا اہل ہونے کیلیے شعیب اختر کو پہلے بی اے کی ڈگری حاصل کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر نے حال ہی میں قومی کپتان بابراعظم، اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کے خلاف متنازع اور ہتک آمیز بیانات دیے تھے۔

ان بیانات کے بعد نہ صرف سابق قومی کرکٹرز بلکہ شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی شعیب اختر پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور کئی سابق کھلاڑیوں نے اسپیڈ اسٹار کو کرارا جواب دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -