تازہ ترین

سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کا ممبر مقرر کرنے پر رمیز راجا بورڈ پر برس پڑے

پاکستان کے سابق کھلاڑی سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کا ممبر مقرر کرنے پر سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے تنقید کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کا ممبر مقرر کرنے پر سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجا کہتے ہیں ایک ایسے کھلاڑی کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنا جو میچ فکسنگ کی وجہ سے جیل جا چکا ہے پاگل پن ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ  جن کرکٹرز نے ملک کا نام بدنام کیا انہیں اپنی گروسری کی دکانیں کھولنی چاہیے، ان کھلاڑیوں کو موقع دینے سے پاکستان کرکٹ کا نقصان ہوگا۔

پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکشن پینل کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ پی سی بی نے سابق پاکستانی کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ ممبرز کے طور پر تعینات کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر کے کنسلٹنٹ ممبران اسکلز کیمپ میں اضافی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔

یاد رہے کہ سلمان بٹ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے تھے، انھیں اپنے دو ساتھی کرکٹرز محمد آصف اور محمد عامر کے ساتھ نہ صرف آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سلمان بٹ کو لندن کی عدالت نے قید کی سزا بھی سنائی تھی اور وہ ڈھائی سال جیل میں رہے تھے، جبکہ اس کیس میں وہاب ریاض وہ چوتھے کرکٹر تھے جن سے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے پوچھ گچھ کی تھی مگر پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا تھا۔

2015 میں تینوں کھلاڑیوں کی سزا مکمل ہوئی تھی، انہیں کرکٹ کی عالمی تنظیم (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ میں واپسی کی اجازت مل گئی تھی لیکن محمد عامر کے برعکس سلمان اور آصف کی دوبارہ قومی ٹیم میں واپسی نہیں ہو سکی تھی۔

Comments

- Advertisement -