اشتہار

بھارت سے شکست پر رمیز راجہ نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاک بھارت اعصاب شکن مقابلے کے بعد چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی، بھارت نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔

پاک بھارت ٹاکرے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں رمیز راجہ نے پاک بھارت مقابلے کو ایک کلاسک میچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ جیتتے ہیں آپ کچھ ہارتے ہیں اور جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ یہ کھیل ظالمانہ اور غیر منصفانہ ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بلے اور گیند کے ساتھ اس سے زیادہ اچھی پرفارمنس نہیں دے سکتی تھی، مجھے ٹیم کی جانب سے کی گئی کوششوں پر فخر ہے۔

ادھر وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بھی میلبرن میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی میچ کے دلچسپ مقابلے میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند کرتے ہوئے پیغام جاری کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مقابلہ بہت شاندار تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین کوشش کی اور اچھا کھیل پیش کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں