اشتہار

رانا ثنا اللہ نے اپنی ہی پارٹی کے عرفان صدیقی کے بیان کی نفی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے اپنی ہی پارٹی کے عرفان صدیقی کے بیان کی نفی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عرفان صدیقی صاحب غلط کہہ رہے ہیں، پارٹی کا فیصلہ تھا کہ نواز شریف کو ہی وزیر اعظم کے عہدے پر آنا ہے۔

انھوں نے کہا 21 اکتوبر کو جلسے میں بھی یہی مؤقف اپنایا گیا تھا، بس سادہ اکثریت شرط تھی، ہمیں یقین تھا سادہ اکثریت ملے گی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

- Advertisement -

رانا ثنا نے کہاپارٹی کو ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم رہنا چاہیے، اگر شفاف الیکشن نہیں تو کس بات کی جمہوریت، سیاسی مسئلے کا حل نواز شریف، آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ون کے وقت بھی نواز شریف نے حکومت نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، اتحادی حکومت میں شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ درست ہے، 8 فروری کو ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو عوام تک پہنچانے میں کمی ہوئی، بیانیے کو عوام تک پہنچانے میں کمی سے منقسم مینڈیٹ آیا۔

واضح رہے کہ دو دن قبل ایک انٹرویو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی ’قوت‘ نے میاں محمد نواز شریف کا وزیر اعظم بننے کا راستہ روکا ہے، بلکہ میاں صاحب الیکشن سے بہت پہلے یہ سوچ بنائے بیٹھے تھے کہ وہ چوتھی بار وزیر اعظم نہیں بننا چاہتے، کہیں سے کوئی رکاوٹ نہیں تھی، میاں صاحب کا وزارت عظمیٰ نہ لینا خالصتاً ان کا اپنا سوچا سمجھا فیصلہ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں