تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

چیئرمین پی ٹی آئی قتل سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکے، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے قتل سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکے، انہوں نے تسلیم کیا کہ سنی سنائی باتوں پر الزامات لگائے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے قتل کی سازش کے حوالے کہا کہ کیس کی تحقیقات کیلئے بننے والی جے آئی ٹی نے ان کو جھوٹا اور مکار قرار دیا ہے، قتل کے الزامات وزیراعظم اور وزیرداخلہ پر عائد کئے گئے تھے، اپنے جھوٹے الزامات پر یہ کوئی بھی ثبوت فراہم نہیں کرسکے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ جب الزامات پر ثبوت کا پوچھا گیا تو جواب دیا کہ کسی نے بتایا تھا، جب پوچھا گیا کہ آپ کو کس نے بتایا تھا تو کہا بھول گیا کہ کس نے بتایا، فوجی ادارے کے خلاف عمران خان نے جو جو الزامات عائد کیے، جو بھی گفتگو کی، جب اس حوالے سے ان سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے تمام باتوں کو تسلیم کیا۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ کسی جگہ پر انہوں نے نہیں کہا کہ یہ میری آڈیو یا ویڈیو نہیں ہر چیز کو تسلیم کیا، ساتھ میں یہ بھی بیان کیا کہ ان چیزوں کا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، وہ سارا بیان تحریری طور پر لیا گیا جس پر انہوں نے دستخط کیے، یہ الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے میں اپنی کوئی مثال نہیں رکھتے، بغیرثبوت کے اس قسم کے الزامات لگانے میں یہ بہت ماہر ہیں۔

ٹائیگر فورس کا مقصد9مئی جیسے واقعات کرنا تھا،

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شخص نے فوج کے اعلیٰ افسر کا نام لے کر نوجوان نسل کو گمراہ کیا، پارٹی کے لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھولا گیا باقاعدہ ذہن سازی کی گئی۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ10لاکھ نوجوانوں کی ٹائیگر فورس تیار کررہے تھے، ٹائیگرفورس کا مقصد9مئی جیسے واقعات کرنا تھا، کورونا میں جو امداد ملی اسے کوویڈ19 پر کم ٹائیگر فورس پر زیادہ خرچ کیا گیا، گالم گلوچ بریگیڈ، سوشل میڈیا، ٹائیگرفورس کے نام پر لسٹیں بنائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص نے اپنے ناپاک ایجنڈے پر عمل کرنے کیلئے اپنی گرفتاری کو ریڈ لائن قرار دیا، اس نے کہا کہ جب گرفتار کیا جائے گا توغلیل، پٹرول بم کا استعمال ہوگا، شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی اور مجسموں کو توڑنے کی جسارت کی گئی۔

اس شخص کا خیال تھا شاید عوامی ردعمل ان کےحق میں ہوگا لیکن اس کو سرپرائز ملا اور عوامی ردعمل اس کے برعکس نکلا، عوام اپنے شہداء اور اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہوگئے، چند سو شرپسندوں کے خلاف قانون حرکت میں ہے۔

جےآئی ٹی بنی ہیں جو تحقیقات کررہی ہیں، 9مئی پاکستان پر قبضہ کرنے کی کوشش تھی، 9مئی فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش تھی عوامی ردعمل ان کے حق میں نہیں آیا، شرپسند ،سرکشی کے مرتکب افراد کیخلاف قانون حرکت میں آچکا ہے، کسی بے گناہ کو 9مئی کے واقعات میں ملوث نہیں کیاجائیگا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ لاکھوں ڈالرز پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں خرچ کیے جا رہے ہیں جس میں پی ٹی آئی کے لوگ پیش پیش ہیں اور اسرائیل سمیت ہمارے دشمن ممالک کے تانے بانے بھی مل رہے ہیں جو کسی نہ کسی انداز سے ان کی معاونت کر رہے ہیں لیکن یہ لوگ اس میں بھی ناکام ہوں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی ایک سازش ناکام ہوئی تو انہوں نے یہ بیانیہ بنایا کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی ہے، ان پر الزام یا ان کا جرم اپنی جگہ اور اس پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا لیکن وہ خواتین ہماری بہنیں اور بیٹیاں ہیں، ان کے ساتھ کسی قسم کے غیرقانونی سلوک کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کا یہ پروپیگنڈا بھی ناکام ہوا اور خود خواتین نے بھی اس پروپیگنڈا کو غلط ثابت کیا، یہ لوگ آئندہ بھی اس قسم کی پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -