تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’عمران خان کی چوری پکڑی گئی، ثبوت ہیں تحقیقات کی ضرورت نہیں‘

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر نیب نےگرفتار کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ نیب پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں دستاویزی ثبوت ہیں ، زیادہ لمبی چوڑی تحقیقات کی ضرورت نہیں القادر ٹرسٹ کیس کے مطابق پچاس ارب لوٹے گئے، شہزاد اکبر بھی دو ارب لے کر بھاگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قومی خزانے کو سات ارب کا ٹیکہ لگا کر چھ ارب کی پراپرٹی اپنے نام کی عمران خان اور ان کی اہلیہ القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی ہیں۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ رینجرز ہائیکورٹ بلڈنگ کے اطراف اور ریڈزون میں پہلےسے موجود تھی انہوں نے اطلاع دی تاکہ گرفتاری بغیر کسی خرابی کےعمل میں لائی جاسکے وکلانےدھکم پیل کی جس کےباعث شیشے ٹوٹے ہیں رینجرز نے نہیں توڑے جب یہ لاہور سے نکلا تھا تو بیان دیا تھا کہ میں گرفتاری کےلئے تیار ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اپنے اوپر 2قاتلانہ حملوں کی جوڈیشل انکوائری کرالیں بغور دیکھیں تو سمجھ آجائے گا کہ انکی مہم جوئی کے پیچھےکون سی غیرملکی قوتیں ہیں، عدالتی انکوائری کرالیں ملزم نوید بشیر مذہبی انتہاپسند تھا عمران خان جھوٹ بول رہاہےکہ مجھےقتل کرنےکا منصوبہ بنایاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ نےنوٹس لیا ہے ملزم کے وارنٹ ہیں تو ہر جگہ سے گرفتار کیا جا سکتا ہے اس نوٹس پرحسرت کے ساتھ اظہار کرسکتا ہوں نوٹس لاڈلےکےعلاوہ کسی اور کیلئے بھی ہوئے ہوتے تو آج ہم کہتے ٹھیک ہے نیب کی جانب سےنوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا تو انہوں نےچیلنج کس کو کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -