اشتہار

زیادتی کے ملزم کی ہارٹ اٹیک کا بہانہ بنا کر فرار ہونے کی کوشش، پولیس فائرنگ سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بورے والا : زیرحراست زیادتی کے ملزم نے ہارٹ اٹیک کا بہانہ بنا کر فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تحصیل بورے والا میں زیرحراست زیادتی کے ملزم نے ہارٹ اٹیک کا بہانہ کیا ، اسپتال لیجانے کے دوران ملزم نے اہلکار سے پستول چھیننے کی کوشش کی تو پولیس نے فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا فائرنگ سے ملزم زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا تاہم دوران علاج اسپتال میں دم توڑگیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے گزشتہ روز11 سالہ بچی سے زیادتی کی تھی، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی تھی، بعد ازاں تھانہ سٹی پولیس نے واقعہ کے بعد ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

گذشتہ روز بورے والا میں محنت کش کی 10 سالہ معصوم بیٹی مویشیوں کے باڑے سے دودھ لینے گئی ہوئی تو وہاں موجود ملازم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اورفرار ہو گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں