تازہ ترین

راشد خان کس کھلاڑی کو مس کررہے ہیں؟

شارجہ: ٹی ٹوئٹنی کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، سیریز فائٹنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں افغان ٹیم کے کپتان راشد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ افغان ٹیم کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں جن میں راشد خان نمایاں ہیں۔

شاداب خان نے کہا کہ افغانستان سے ایک اچھی اور فائٹنگ سیریز ہوگی جس کا تماشائیوں کو بھی مزہ آئے گا، انہوں نے کہا کہ کرکٹ جنٹلمین کا گیم ہے،اچھی اسپرٹ سے کھیلیں گے،راشد سے بھی اس پر بات ہوگی۔

قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق شاداب خان کا کہنا تھا کہ کپتانی ہمیشہ فرنٹ سے کرتا ہوں اور ذمہ داری لیتا ہوں۔

افغان ٹیم کے کپتان راشد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ایک اچھی سیریز ہوگی، پاکستان سےپہلے بھی کلوزمیچزہوئے ہیں ان سے سبق سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر کو بولنگ کراتے ہوئے مزہ آتا ہے، حالیہ سیریز میں اسے مس کروں گا،دوسرے بلے بازوں کو بھی چیلنج سمجھ کر بولنگ کروں گا۔

Comments

- Advertisement -