تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

’ملک کی بہتری کیلیے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں‘

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی بہتری کیلیے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بات کرنے کو تیار ہوں۔

زمان پارک لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میں گھٹنے ٹیک دوں تو یہ نہیں ہو سکتا، میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں لیکن اگر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تو میں کیا کروں۔

عمران خان نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں مجھ  سمیت اہلیہ پر کرپشن کا ایک کیس ثابت کر دیں، آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں، سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے میری کمر میں چاقو مارا، انہوں نے روس کی مخالف میں تقریر کی، ان کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ محمد بن سلمان اب بھی میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میری جان کے خطرے سے متعلق ریکارڈ شدہ ویڈیو موجود ہے جو بیرون ملک محفوظ ہے، اسلام آباد ہوائی جہاز سے نہ جانے کا فیصلہ رات 12 بجے کیا، خبر آئی کہ مجھے ہوائی اڈے سے گرفتار کر کے بلوچستان لے جانا چاہتے تھے، جیل میں ڈالنے سے اور ووٹ پڑتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق عمران خان نے بتایا کہ مخصوص نشستوں پر خواتین بھی چاہتی ہیں وہ وزیر اعلیٰ بنیں، صوبے کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ ابھی کر لیا تو قتل عام ہو جائے گا، پورا زور لگایا گیا کہ پرویز الٰہی میرا ساتھ چھوڑ دیں، اب ہم نے پرویز الٰہی کے ساتھ وفاداری دکھانی ہے کیونکہ میں کسی کے ساتھ بے وفائی نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک ہی بار میں عام انتخابات ہو جائیں تو پیسے کی بچت ہوگی، ہم پی ڈی ایم کے امپائرز کے باوجود الیکشن جیتیں گے، اوورسیز پاکستانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

Comments

- Advertisement -