اشتہار

لڑکے اور لڑکیوں کے رشتے کیوں مسترد ہوتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

تمام والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بیٹے یا بیٹی کا رشتہ اچھے خاندان میں ہو جس کیلئے وہ ہرممکن کوشش بھی کرتے ہیں۔

موجودہ دور میں ویسے تو معاشرے کے بے شمار مسائل ہیں لیکن لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں کے مسائل پیچیدہ صورتحال احتیار کرتے جارہے ہیں، کنوارہ لڑکا ہو یا پھر لڑکی، دونوں کے ہی والدین اور سربراہ اچھے رشتے کی عدم دستیابی سے فکر مند نظر آتے ہیں۔

خاص طور پر بیٹی کا رشتہ کرنا والدین کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا کیونکہ اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ لڑکے والے لڑکی کے اندر وہ تمام خوبیاں تلاش کرتے ہیں جو جو شاید ان کے خاندان میں بھی نہ ہوں۔

- Advertisement -

اسی وجہ سے بہت سی لڑکیوں کے رشتے مسترد کردیئے جاتے ہیں جس کا بہت برا اثر براہ راست لڑکی کی شخصیت پر پڑتا ہے جو کسی بھی لحاظ سے مناسب نہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ثوبیہ آفتاب نے ان وجوہات پر تفصیلی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر لڑکیوں کے رشتے اس لیے مسترد کیے جاتے ہیں کہ رنگ گورا نہیں، نین نقش اچھے نہیں قد چھوٹا یا موٹی ہے وغیرہ۔ یہ انتہائی بے وقوفانہ باتیں ہیں جو رشتے کے دوران کی جاتی ہیں۔

ڈاکٹر ثوبیہ آفتاب نے کہا کہ والدین کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ آپ کی بیٹی ایسی سوچ رکھنے والے گھرانے میں نہیں گئی ورنہ آگے آنے والی زندگی میں بہت سی مشکلات جنم لیتی ہیں۔

دوسری جانب لڑکوں کا معاملہ بھی اس سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ایسے میں لڑکی والے بھی رشتے دیکھنے میں بہت سی شرائط اور تحفظات رکھتے ہیں، جیسے کے لڑکے کی آمدنی اچھی نہین اس کا رنگ بہت زیادہ پکا ہے یا گھر کے افراد کی تعداد اور بہنیں زیادہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں