تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج کو ریگولر لائسنس جاری

کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج کو ریگیولر لائسنس جاری کر دیا ہے۔

ڈاؤ انٹرنیشنل کالج ڈیفنس کیمپس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر احسن قوی صدیقی نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے ڈؤا یونیورسٹی کا دوسرا ڈینٹل کالج ہے جسے لائسنس دیا گیا ہے امید ہے کہ حکومت کے زیر انتظام دیگر ادارے بھی ڈاؤ کی پیروی کرتے ہوئے اپنے اداروں کے لیے سندھ ہیلتھ کمیشن لائسنس حاصل کریں گے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ۔تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سارہ قاضی، رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق، ڈین آف ڈینٹسٹری ڈاکٹر امتیاز احمد ، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر امینہ چرانیہ شیخ، و ائس پرنسپل ڈاکٹر قیصر علی بیگ، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے ڈاکٹر الطاف حسین راجہ ڈائریکٹر، ڈاکٹر زبیر احمد سومرو ڈپٹی ڈائریکٹر لائسنسنگ ،ڈاکٹر راجہ فہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر لائسنسنگ اور ایکریڈییشن،ڈاکٹر کلثوم نرگس، ڈپٹی لائسنسنگ اور ایکریڈیشن ،ڈاکٹر منصور منظور بھٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر لائسنسنگ اینڈ ایکریڈیشن شریک تھے۔

ڈاکٹراحسن قوی نے کہا کہ دنیا میں کامیابی حاصل کرنا ایک بڑا کام ہے لیکن کسی کامیابی کے حصول کے بعد اسے برقرار رکھنا اس سے زیادہ بڑی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر محمد سعید قریشی سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ان اراکین میں سے ہیں جنہوں نے ہیلتھ کمیشن کو ان بنیادوں پر استوار کیا جن پر یہ آج تک گامزن تھے۔

پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ پاکستان میں بہترین طبی سہولتوں کی اس طرح سے فراہمی کو ہم اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ عام آدمی تک رسائی ممکن ہو جائے ڈاؤ یونیورسٹی کا نصب العین یہی ہے۔

تقریب کے آخر میں ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر امینہ چرانیہ طارق نے سندھ ہیلتھ کمیشن کے سربراہ ڈاکٹرا حسن قوی سے ریگیولر لائسنس سرٹیفیکیٹ وصول کیا۔

Comments

- Advertisement -