اشتہار

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں پاس ہونے کے لئے اب کتنے نمبرز لینا ہوں گے؟ طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ لیول کے امتحانات میں کامیابی کیلئے پاسنگ مارکس کی شرط بڑھا دی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جس میں میٹرک،انٹرمیڈیٹ لیول کے امتحانات میں کامیابی کیلئے پاسنگ مارکس کی شرط بڑھا دی گئی ہے۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ کامیابی کےلیےپاسنگ مارکس 33فیصدسےبڑھاکر40 فیصد کر دیئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا و طالبات اب کسی بھی مضمون میں 100 میں سے 40 نمبر لینے کے بعد ہی کامیاب تصور ہوں گے۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں ملک بھرمیں میٹرک اورانٹر کی سطح پر گریڈنگ سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،نئے نظام میں پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصدکردئیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں