اشتہار

حکومت کا پارلیمنٹ میں مداخلت کے خلاف قرارداد لانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں مداخلت سے متعلق ایک قرارداد پاس کرچکے کل ایک اور قرار داد لارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج تمام قائدین کو اس لیےبلایا کہ اجتماعی سوچ کے ساتھ ٹھوس فیصلے کریں، اہم بیٹھک میں نوازشریف،آصف زرداری،فضل الرحمان سمیت تمام قائدین کوخوش آمدید کہتا ہوں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کومعلوم ہونا چاہیےکہ آئین وقانون کیساتھ مذاق کیاجارہاہے،سیاسی پارٹیوں کی فریق بننے کی درخواست بھی مسترد کی گئی اب یکساں سوچ کیساتھ ٹھوس فیصلےکرنےکی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تین رکنی بنچ نےفل کورٹ کی استدعا کو رد کیا،کس طرح تین ، چار کےفیصلےکونظراندازکیاگیاسب کےسامنےہے،ہماری آنکھوں نے اس طرح کا بھیانک منظرپہلے کبھی نہیں دیکھا،اس طرح کا کھلواڑ پہلےکبھی نہیں ہوا۔

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے خطاب میں کہا کہ پارلیمنٹ میں مداخلت سےمتعلق قرارداد منظورکی گئی،کل ایک اورقراردادپارلیمنٹ میں مداخلت سے متعلق پیش کی جائےگی۔

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں جس طرح کیس کی سماعت ہوئی سب کےسامنےہے،کابینہ کے دو اجلاس بھی منعقد ہوئے،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بھی اجلاس ہوئے جہاں اتحادی جماعتوں سے اسپیکرنےہرپہلو پر گفتگوکی، وزیر قانون نے ایوان کو بتایا کہ
کس طرح چار تین کےفیصلےکو نظرانداز کیاگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں