اشتہار

سوشانت سنگھ کی موت: اداکارہ ریا چکرورتی نے 3 سال بعد لب کھول دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے معروف اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے 3 سال بعد بھارتی اداکارہ اور وی جے ریا چکربورتی نے جیل میں گزارے وقت سے متعلق لب کھول دیے۔

ایم ٹی وی کے ریئلٹی شو روڈیز میں بطور جج شریک اداکارہ اور وی جے ریا چکربورتی سے ان کے جیل کے تجربات پر گفتگو کی گئی۔

 یاد رہے کہ جب سشانت کی موت ہوئی تو اداکارہ اور سوشانت اس وقت ڈیٹنگ پر تھے، جس کے بعد ستمبر 2020 میں ریا چکربورتی کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا اور وہ 28 دن زیرحراست رہیں۔

- Advertisement -

اب لگ بھگ سوا تین برس بعد حال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ریا نے جیل میں گزارے دنوں پر بات چیت کی اور انکشاف کیا کہ جیل میں گزرے دن انتہائی مایوس کن تھے اور میری زندگی جہنم بن گئی تھی۔

سشانت سنگھ کیس میں ریا چکرورتی پر فرد جرم عائد

ریا چکربورتی کا کہنا تھا کہ جب آپ کو معاشرے سے الگ کر کے قید خانے ڈال دیا جائے کیونکہ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ آپ معاشرے کے لیے ان فٹ ہیں، تو پھر آپ خود یا آپ کی شخصیت یا وہ چیزیں جو آپ نے تخلیق کی ہوتی ہیں وہ مکمل طور پر ٹوٹ جاتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ایک انڈر ٹرائل قیدی کی حیثیت سے جیل میں رہی، جس کا مطلب ہے ایسا قیدی سزا یافتہ نہیں ہوتا، میری طرح اس جیل میں کئی خواتین تھیں جوکہ قیدی معصوم تھیں، اسلیے کہ وہ مجرم ثابت نہیں ہوئی تھیں۔

ریا نے کہا کہ ان خواتین کو دیکھنے اور ان سے ملکر ایک منفرد تجربہ حاصل کیا، ان میں ایک قسم کی محبت اور دوبارہ ابھرنے کا جذبہ موجود تھا۔

31 سالہ ریا کے مطابق وہ قیدی عورتیں چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشیاں تلاش کرلیتی تھیں اور انہیں جب بھی خوشیاں ملتیں وہ اسے چھوڑتی نہیں، انہیں معلوم تھا کہ ایک لمحے کو بھی کس طرح انجوائے کیا جاتا ہے اور یہ وہ خوش اور مطمئن لوگ تھے جن سے میں ملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں