اشتہار

روہت شرما سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کے بیان پر بھڑک اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد: بھارتی کپتان روہت شرما نے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کے تبصرے کو ‘بکواس’ قرار دیدیا۔

 بھارت کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا تھا کہ بھارتی ٹیم زیادہ اعتماد کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف اندور ٹیسٹ میچ ہاری تھی۔

تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی 9  وکٹوں کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے روی شاستری کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم قدرے مطمئن اور حد سے زیادہ پر اعتماد تھی جس کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق جب تیسرے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے سابق کوچ کے اس بیان کے بارے میں روہت شرما سے سوال کیا گیا تو بھارتی کپتان بھڑک اٹھے۔

 روہت شرما نے کہا کہ ایمانداری سے کہوں تو جب آپ دو میچ جیتتے ہیں تو باہر کے لوگوں کو لگتا ہے کہ ہم بہت زیادہ پراعتماد ہیں، لیکن یہ بلکل بکواس بات ہے کیونکہ ہم چاروں میچوں میں اپنی بہترین کارکردگی دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم دو میچ جیتنے کے بعد رکنا نہیں چاہتے ہیں، لیکن اگر کسی باہر والے شخص کو ہم پراعتماد نظر آرہے ہیں تو اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ صرف ہم جانتے  ہیں۔

روہت نے کہا کہ روی شاستری خود اس ڈریسنگ روم کا حصہ رہے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ جب ہم کھیلتے ہیں تو ہمارے دماغ میں کیا چل رہا ہوتا ہے، انہوں نے بے رحم الفاظ بولے، میچ ہوم گراؤنڈ میں ہو یا بیرون ملک ہماری کوشش ہوتی ہے کہ میچ میں مخالف ٹیم کو معمولی سا بھی موقع نہ دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں