اشتہار

’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کس بلاک بسٹر فلم کی طرح ثابت ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

رنویر سنگھ کو لگتا ہے کہ کرن جوہرکی آئندہ ریلیز ہونے والی ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ ان کی یادگار بلاک بسٹر فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی طرح ہی ثابت ہوگی اور اسی کی یاد دلائے گی۔

ذرائع ابلاغ سے فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رنویر نے بتایا کہ یہ فلم کرن جوہر کی بہترین فلموں سے ایک ہوگی، اس میں وہ تمام لوازمات موجود ہیں جو اسے مقبول بنائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کرن کی اسی طرح کی فلم ہے جس طرح کی فلمیں بنانے کے لیے وہ مشہور ہیں، اسے دیکھ کر شائقین کو ’کبھی خوشی کبھی غم‘ والا احساس ہو گا۔

- Advertisement -

38 سالہ اداکار کے مطابق ہدایت کار کرن جوہرنے فلم بینوں کے لیے پھر سے اس طرح کی مووی بنانے کی کوشش کی ہے جسے ہم سنیما میں دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر عالیہ بھٹ نے کہا کہ ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ ایسی فلم ہے جس میں بھارت کے مختلف کلچر کی عکاسی کی گئی ہے، میرے خیال میں ہماری ثقافت کی خوبصورتی ہے کہ یہ بہت وسیع ہے۔

فلم کے مرکزی کردار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ ان دنوں دہلی میں اپنی نئی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی پرموشن میں مصروف ہیں، اس دوران رنویر سنگھ نے بتایا کہ فلم میں مزاح کا بھرپور تڑکہ بھی موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں