اشتہار

کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اورسنگِ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کیریئر میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

سعودی لیگ میں کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر نے الوحدہ کے خلاف میچ میں چار گول اسکور کریے اور اس کے ساتھ وہ لیگ فٹبال میں پانچ سو گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

کلب النصر نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جیت کے ساتھ پانچ سو گول مکمل ہونے کا احساس ہی کچھ اور ہے۔

- Advertisement -

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کلب لیگ میں مجموعی طور پر 503 گول اسکور کیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ میں النصر نے الوحدہ کو چار صفر سے شکست دی تھی۔

اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ النصر کی جانب سے چاروں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں