اشتہار

روس نے پیٹرول سے متعلق بڑا حکم دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے پیٹرول کی برآمدات روکنے کا حکم دے دیا۔

روس نے بڑھتی ہوئی مقامی مانگ کے درمیان اگلے ہفتے سے پیٹرول کی برآمد پر چھ ماہ کی پابندی منظور کر لی ہے۔

منگل کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میخائل میشوسٹین نے پیٹرول برآمدات روکنے کی منظوری دے دی ہے جس پر عملدرآمد یکم مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح کی پابندی گزشتہ سال مقامی مارکیٹ میں قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے متعارف کرائی گئی تھی۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے 21 فروری کو ایک خط میں برآمدات کو محدود کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مقامی مارکیٹ جلد ہی ایندھن کی موسمی مانگ میں اضافہ دیکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ضرورت سے زیادہ مانگ کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم کرنے میں مدد کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اس پابندی کا اطلاق یوریشین اکنامک یونین (EAEU) کے رکن ممالک پر نہیں ہوگا جن میں آرمینیا، بیلاروس، قازقستان اور کرغزستان کے علاوہ منگولیا اور ازبکستان، ابخازیہ اور جارجیائی علاقے شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں