اشتہار

روس نے پیوٹن کی تقریریں لکھنے والے کو ’وانٹڈ‘ قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے صدر پیوٹن کے سابق اسپیچ رائٹر کو یوکرین کے حوالے سے مطلوبہ فہرست (وانٹڈ لسٹ) میں ڈال دیا۔

روس میں پولیس نے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ایک سابق اسپیچ رائٹر کو یوکرین کی جنگ پر متنازع تبصروں کی وجہ سے مجرمانہ مشتبہ افراد کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

عباس گیلیاموف نے 2008 سے 2012 کے وزیراعظم کے دور میں پیوٹن کے لیے تقاریر لکھیں۔

- Advertisement -

50 سالہ گیلیاموف بعد میں ایک سیاسی مشیر اور تجزیہ کار بن گئے جن کا اکثر روسی اور غیر ملکی میڈیا نے حوالہ دیا تھا اور وہ حالیہ برسوں کے دوران بیرون ملک مقیم ہیں۔

روسی اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں نے انکشاف کیا کہ گیلیاموف کا نام وزارت داخلہ کے ڈیٹا بیس میں درج ہے۔ اندراج میں کہا گیا کہ وہ "ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل کے سلسلے میں” مطلوب ہیں۔

روس کی وزارت انصاف نے گزشتہ ماہ گیلیاموف کو اپنے غیر ملکی ایجنٹوں کے رجسٹر میں شامل کیا تھا۔ وزارت نے کہا کہ گیلیاموف نے غیر ملکی ایجنٹوں کے ذریعہ تیار کردہ مواد کو لوگوں کے لامحدود حلقوں میں تقسیم کیا اور یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے خلاف بات کی، (اور) غیر ملکی ڈھانچے کے ذریعہ فراہم کردہ معلوماتی پلیٹ فارمز پر ایک ماہر اور جواب دہندہ کے طور پر حصہ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں