تازہ ترین

روس: ماسکو میں دہشت گردوں کا حملہ، 60 سے زائد افراد ہلاک، متعدد زخمی

روس کے دارالحکومت ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 62 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں کروکس سٹی ہال میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، دہشتگردوں نے سٹی ہال میں گھس کر فائرنگ اور دھماکے کیے جس کے نتیجے میں 60سے زائد شہری ہلاک اور 140 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق کروکس سٹی ہال میں شاپنگ مال اور کنسرٹ کمپلیکس موجود ہیں، حملے کے بعد کروکس سٹی ہال میں آگ لگ گئی جبکہ چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت عمارت میں 6000 سے زائد افراد موجود تھے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد فائر بریگیڈ حکام نے عمارت سے 100 افراد کو ریسکیو کیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد ماسکو میں تمام تقریبات منسوخ کردی گئیں، میئر ماسکو نے تاحکم ثانی روسی دارالحکومت میں تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ سٹی ہال کے قریب کھڑی مشکوک سفید گاڑی کی سراغ رساں کتوں کیساتھ تلاشی جاری ہے اس سفید گاڑی پریوکرین کی جاری کردہ نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔

دوسری جانب روسی ایوان صدرکے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ کہ صدرپیوٹن کو صورتحال سے مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے، انہوں نے واقعے سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔

Comments

- Advertisement -