جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

روسی صحافی نے نوبیل انعام کو فروخت کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے صحافی نے جنگ سے متاثر یوکرینی بچوں کی امداد کے لئے نوبیل انعام میں ملا سونے کا میڈل نیلام کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صحافی دیمتری میریتوو نے میڈل 10 کروڑ 35 لاکھ ڈالر میں نیلام کیا ہے، روسی صحافی کا کہنا ہے کہ میڈل کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم یوکرین میں جنگ سے بے گھر ہونے والے بچوں کی مدد اور بحالی کے لئے خرچ کی جائے گی۔

خیال رہے کہ دیمتری میریتوو نوبیل انعام میں ملنے والی پانچ لاکھ ڈالر کی رقم پہلے ہی امدادی کاموں کے لئے وقف کرچکے ہیں۔

- Advertisement -

دیمتری میریتوو کو2021 میں آزادانہ اورغیرجانبدارانہ صحافت پرنوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔

دیمتری میریتو روسی اخبار نووایا گزیتا کے ایڈیٹر ہیں، اخبار نے یوکرین پر حملوں کی وجہ سے روسی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد روسی حکومت کی جانب سے اخبار کو روس میں اشاعت معطل کرنے پر مجبور کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں