اشتہار

بجلی کے بھاری بل ، تاجروں کی حکومت کو پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : راولپنڈی چیمبر کے تاجروں نے دھمکی دی کہ بجلی کی بڑھتی قیمت پر حکومت نے ایکشن نہ لیا تو ملکی سطح پرپہیہ جام ہڑتال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی چیمبر کے تاجروں نے مہنگی بجلی کیخلاف ہونے والے احتجاج پر کہا کہ شہر شہر احتجاج ہورہا ہے، حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی، کیا انتظار ہورہا ہے کہ غیرمعینہ مدت کے لئے ہڑتال پر چلے جائیں۔

تاجر رہنما سہیل الطاف نے کہا کہ مہنگائی سےملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہونےکی نوبت آئی ہے، میٹر ریڈرز کو لوگ پکڑ کر مارنا شروع ہوگئے ہیں ،صورتحال ایسی ہے جسے ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے۔

- Advertisement -

سہیل الطاف کا کہنا تھا کہ صورتحال کوسنبھالنے کی ضرورت ہےورنہ حالات قابوسےباہرہوجائینگے، کسی کا بل 25 گنا بڑھ گیا ہے کسی کا 50 فیصد، جن اداروں کو مفت بجلی اور پیٹرول مل رہا ہے ان کو بند کریں، سارا بوجھ عوام پر کیوں ڈالا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت تاجروں سے صرف قربانیاں نہ مانگے خود بھی قربانی کیلئے تیار ہو جائے، پراپرٹی ٹیکس کو ڈبل کر دیا گیا ہے ہر کاروبار تباہی کے دہانی پر ہے۔

تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کیخلاف بھر پور احتجاج کیاجائے گا، ہڑتال اور احتجاج پر جانے سے قبل حکومت معاملات کو سیدھا کرے۔

تاجر رہنما شاہدغفور نے بھی کہا کہ ملک افراداورتاجر برادری کےساتھ چلتاہے، اس وقت لوگ خودکشیاں کررہےہیں، عوام مررہی ہے،لوگ مجبور اور پریشان ہوگئے ہیں، ہم ملکی سطح پرپہیہ جام ہڑتال کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں