تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سبطین خان کا پنجاب اسمبلی اجلاس آئندہ تین ہفتے تک ملتوی ہونے کا عندیہ

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پنجاب اسمبلی کا آئندہ اجلاس دو سے تین ہفتے تک ملتوی ہونے کا عندیہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سے کل اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم دینے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے آئندہ سے دو سے تین ہفتے تک اجلاس ملتوی ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

سبطین خان نے کہا کہ آج شاید اجلاس دو سے تین ہفتے تک ملتوی کردیں، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جو مرضی کہیں ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اسمبلی سیل کرکے دکھائیں۔

یہ پڑھیں: پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر وزیر اعلیٰ ہاؤس کو سیز کر دیں گے: رانا ثنا

واضح رہے کہ اس سے قبل رانا ثنا اللہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کل پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر وزیر اعلیٰ ہاؤس کو سیز کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب آپس میں رابطے میں ہیں پرویز الہٰی خود کہہ رہے ہیں کہ مجھ سمیت 90 فی صد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر 4 بجے اجلاس نہ ہوا اور وزیر اعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر وزیر اعلیٰ ہاوس سیل کر دیں گے، اجلاس نہ بھی ہو تو وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -