تازہ ترین

آٹے اور چاول کو کیڑے لگنے سے بچانے کا آسان طریقہ

گرمی کے موسم میں اکثر لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ آٹے اور چاولوں میں کیڑے لگ جاتے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ سعدیہ امام نے شرکت کی اور آٹے اور چاول کو کیڑے لگنے سے بچانے کا آسان طریقہ بتایا ہے۔

سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ اسی طریقے پر عمل کرتی تھیں تو وہ بھی یہی طریقہ اختیار کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر دس کلو کا آٹا ہے تو اس میں نمک کی پانچ سے چھ پوٹلیاں بنا کر آٹے میں رکھ دیں تو اس میں کیڑے نہیں لگیں گے۔

سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ چاولوں کے ساتھ بھی یہی طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چاولوں اور آٹے میں نیم کے پتے اچھی طرح سے دھو کر اس کی ڈنڈی کے ساتھ دبا دے تو اس میں کیڑے نہیں لگیں گے۔

Comments

- Advertisement -