اشتہار

ماسکو میں پارلیمنٹ کے باہر پاکستانی جھنڈا لہرایا گیا، صادق سنجرانی کا روسی ایوان بالا سے خطاب

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو میں پارلیمنٹ کے باہر پاکستانی جھنڈا لہرا یا گیا، پاکستان کے سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کی آمد سے قبل ڈوما پارلیمنٹ کے باہر جھنڈا لگایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفد کے ہمراہ روسی فیڈریشن کونسل کے اسپیکر سے ملاقات کی، چیئرمین سینیٹ نے روس کے ایوان بالا سے خطاب بھی کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام روس سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

صادق سنجرانی نے کہا روس کے ایوان بالا سے خطاب میرے لیے باعث اعزاز ہے، سیاسی، اقتصادی، اسلاموفوبیا جیسے معاملات پر سنجیدہ مکالمے کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں، روس میں بہترین مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

- Advertisement -

چیئرمین سینیٹ نے کہا ہمارے باہمی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، روسی تاجروں نے پاکستان میں کاروبار کے لیے دل چسپی ظاہر کی ہے، پختہ یقین رکھتا ہوں کہ پارلیمانی روابط کا اہم کردار ہوتا ہے، فیض احمد فیض کو لینن ایوارڈ سے نوازا گیا جو ہم اپنے لیے فخر سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام روسی صدر پیوٹن کے مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عالمی مسائل کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عمل درآمد ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں